گوادر(این این آئی) رکنِ صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کی موجودگی میں ڈپٹی کمشنر گوادر، نقیب اللہ کاکڑ، نے آباد ڈیولپرز کے چیئرمین محمد حسن بھٹی اور تعمیراتی شعبے سے وابستہ سرمایہ کاروں کے وفد کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں گوادر میں سرمایہ کاری، تعمیراتی سرگرمیوں کے فروغ، شہری ترقی، اراضی سے متعلق معاملات اور کاروباری ماحول کو مزید سازگار بنانے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہخیال کیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر عبدالشکور، آباد ڈیولپرز کے وائس چیئرمین سید عبدالحمید، متعلقہ محکموں کے افسران اور تعمیراتی شعبے سے وابستہ بلڈرز و سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران اس امر پر زور دیا گیا کہ پائیدار سرمایہ کاری، منظم شہری منصوبہ بندی اور جدید تعمیراتی سرگرمیاں کسی بھی شہر کی معاشی ترقی، روزگار کے مواقع، ریونیو میں اضافے اور مجموعی اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ اگرچہ بعض اوقات سیاسی یا معاشی حالات سرمایہ کاری پر وقتی اثرات مرتب کرتے ہیں، تاہم موجودہ حالات میں گوادر سرمایہ کاری کے لیے ایک محفوظ، پرکشش اور موزوں مقام بن چکا ہے، جہاں ملکی و بیرونی سرمایہ کار اعتماد کے ساتھ سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ نے اجلاس میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ گوادر میں سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت، شفافیت اور ادارہ جاتی تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کی ترقی کا اصل مقصد مقامی

