کہتے ہیں ایک مرتبہ ذوالفقار علی بھٹو نے میر غوث بخش بزنجو سے پوچھا:
“بتائیں، بڑا لیڈر میں ہوں یا آپ؟”
مختصر تحریر ناصر بلوچ
میر صاحب خاموش رہے۔ بھٹو نے خود ہی کہا:
“میں بڑا لیڈر ہوں، کیونکہ میں ایک وقت میں ہزاروں لوگوں کے مجمع سے خطاب کرتا ہوں۔”
میر غوث بخش بزنجو نے مسکراتے ہوئے جواب دیا:
“جی، آپ درست فرماتے ہیں۔ میں نے شاید کبھی ہزاروں کے مجمع سے خطاب نہیں کیا، لیکن ہزاروں کلومیٹر کا سفر طے کر کے اپنے ایک کارکن سے ضرور ملنے گیا ہوں۔”
قیادت کا اصل معیار صرف بڑے جلسے نہیں ہوتے، بلکہ کارکنوں سے تعلق، ان کی قدر اور مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑا ہونا بھی ہوتا ہے۔
کجا نال کجا، کیچ۔

