میر کبیر محمد شہی کی ڈاکٹر شمع اسحاق سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال

کوئٹہ (رپوورٹر) نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر احمد محمد شہی نے نیشنل پارٹی کی مرکزی رہنما اور سابق رکنِ بلوچستان اسمبلی میڈم ڈاکٹر شمع اسحاق سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران علاقائی، ملکی اور عالمی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر میر کبیر احمد محمد شئی نے ڈاکٹر شمع اسحاق سے گزارش کی کہ وہ اپنی سیاسی بصیرت اور طویل تجربے کی روشنی میں قومی سیاست میں پہلے کی طرح مؤثر اور فعال کردار ادا کرتی رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں