معاشی اصلاحات اور مؤثر معاشی پالیسیوں سے پاکستان کی اقتصادی کارکردگی مسلسل بہتر ہو رہی ہے۔
وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز کے وفد نے ملاقات کی جس میں معاشی صورتحال، کریڈٹ پروفائل اور اصلاحاتی ایجنڈے پر گفتگو کی گئی۔
ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز نے پاکستان کی معاشی اصلاحات، مالیاتی نظم و ضبط، قرضوں کی پائیداری اور معاشی استحکام کیلئے حکومتی عزم کو سراہا۔
وزیرِ خزانہ نے وفد کو بتایا کہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ کے تحت پاکستان کے معاشی بنیادی اشاریوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
وزیر خزانہ نے کم مہنگائی، بڑھتے زرمبادلہ کے ذخائر، مضبوط بیرونی شعبے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کو معاشی استحکام کی اہم وجوہات قرار دیا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ کم مالیاتی خسارہ، ریکارڈ پرائمری سرپلس اور بہتر قرضہ جاتی انتظام سے مالیاتی پائیداری مزید مضبوط ہوئی ہے۔
وفد کو ٹیکس، توانائی، سرکاری اداروں، نجکاری، گورننس اور مالیاتی نظم و نسق میں جاری اصلاحات سے آگاہ کیا گیا، مسلسل معاشی اصلاحات اور مالیاتی نظم و ضبط سے پاکستان کی معیشت اور عالمی اعتماد دونوں مضبوط ہو رہے ہیں۔

