غریب بچوں کے تعلیمی حق کے نفاذ کیلئے ایجوکیشن اتھارٹی متحرک;نجی سکولز سے رپورٹ طلب

لاہور میں غریب بچوں کے تعلیمی حق کے نفاذ کیلئے ایجوکیشن اتھارٹی متحرک ہوگئی ۔
پرائیویٹ سکولوں کو 10 فیصد غریب بچوں کے داخلوں کی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے نجی سکولوں کو آخری وارننگ نوٹس جاری کردیا۔
ایجوکیشن اتھارٹی نے کہا ہر کلاس میں 10 فیصد محروم بچوں کے مفت داخلے یقینی بنائیں، نجی سکول 10 فیصد کوٹے پر عملدرآمد کی تفصیلات 3 دن میں جمع کرائیں۔غریب بچوں کے مفت داخلوں سے متعلق ڈیٹا نہ دینے والے سکولوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا گیا ۔
10 فیصد کوٹہ پورا نہ کرنے والے نجی سکول جرمانوں اور رجسٹریشن معطلی کے خطرے سے دوچار ہوگئے ۔ ایجوکیشن اتھارٹی کا پرائیویٹ سکولوں سے پسماندہ بچوں کے داخلوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ۔
پنجاب فری اینڈ کمپلسری ایجوکیشن رولز 2024 پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دے دیا ۔
نجی سکولوں کو 10 فیصد مفت داخلوں کی تفصیلات سافٹ اور ہارڈ کاپی میں جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں