کراچی(این این آئی) مخدوش قرار دی گئی عمارت پر اشتہاری سائن بورڈ نصب ہونے کے بعد سندھ حکومت کے دوہرے معیار پر سوالات اٹھنے لگے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں شاہین کمپلیکس کے قریب ایک قدیم عمارت پر سندھ حکومت اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے متضاد اقدامات نے شہریوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے، جس کے بعد حکومتی اداروں کے دوہرے معیار پر شدید سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ایک طرف جہاں اس قدیم اور خستہ حال عمارت کو انتہائی خطرناک قرار دے کر خالی کرنے کا آخری نوٹس جاری کیا گیا ہے، وہیں دوسری طرف اسی عمارت پر ایک بھاری اور دیوہیکل اشتہاری سائن بورڈ نصب کر دیا گیا ہے جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق شاہین کمپلیکس کے قریب واقع اس پرانی عمارت پر ایک ہی وقت میں دو بالکل الٹ کام سامنے آئے ہیں، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے معائنہ کے بعد اس عمارت کو ناقابلِ مرمت، انتہائی خستہ حال اور کسی بھی وقت گرنے کے خطرے سے دوچار قرار دیا ہے۔

