اسلام آباد: کینیڈا کی وزیر خارجہ نے وزیراعظم، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری، زراعت میں تعاون پر اتفاق کیا گیا، ملاقاتوں میں انسداد دہشت گردی، افغانستان سے دراندازی، کشمیر کی صورتحال اور سندھ طاس معاہدے پر گفتگو ہوئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند آج اسلام آباد جہاں انہوں ںے وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی بعدازاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
ملاقاتوں میں پاکستان اور کینیڈا نے دہشت گردی اور بین الاقوامی منظم جرائم کے خلاف سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، وزیر خارجہ انیتا آنند نے اقوام متحدہ اور انٹرپول کے ذریعے پاکستان کے انسدادِ دہشت گردی اقدامات کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ انہوں ںے موسمیاتی تبدیلی اور غربت کے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعلیم، موسمیاتی تبدیلی اور صحت کے شعبوں میں نئے منصوبوں کا اعلان کیا۔
پاک کینیڈا تعلقات ایک نئے دور میں داخل، سطح کے تبادلوں کو برقرار رکھنے اور ہر سال پیش رفت کا جائزہ لینے پر اتفاق
پہنچیں اور نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کی شعبہ جات میں مشترکہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات کے بعد دونوں نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ کینیڈا کی وزیرِ خارجہ کا یہ دورہ پاکستان اور کینیڈا کے مابین دیرینہ تعلقات میں ایک اہم پیش رفت کی علامت ہے، یہ دورہ دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے ہمارے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔

