خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

اسلام آباد۔23جولائی: محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ جمعرات کی رات سے جمعہ کو موسلادھار بارشوں کے دوران خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے،اس دوران کشمیر، مری ، گلیات، شمال مشرقی پنجاب،اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور،نوشہرہ ،گجرات، گوجرانوالہ، لاہور،سیالکوٹ،ساہیوال،خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے،

موسلادھار بارش ،تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنےکے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جو کہ شدت اختیار کر سکتی ہیں۔ مغربی ہوائوں کا سلسلہ بھی ملک کے بیشتر علاقوں پر اثر انداز ہو رہا ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا ، کشمیر،اسلام آباد، پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان، جنوب مشرقی سندھ اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر شدیدموسلادھار بارش کی توقع ہے۔

کل (جمعہ کو) خیبرپختونخوا ، کشمیر،پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان، سندھ اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پرشدیدموسلادھار بارش کی توقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان ،کشمیراور بالائی سندھ میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں موسلادھار بارش بھی ہوئی۔ ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب: لاہور (ائیرپورٹ 229، تاجپورہ 146، کاہنہ 135، شادی پورہ 124، مغل پورہ 122، اپر مال 107، مناواں 94، جوہر ٹائون 76، چوک نخدا 56، نشتر ٹائون ، اقبال ٹائون 49، ہیڈ آفس واسا 45، ڈیفنس روڈ 44، جیل روڈ 35، سمن آباد 27، پانی والا تالاب 24، فرخ آباد 22، لکشمی چوک 20، سگیاں 19، گلشن راوی 15)، نارووال 76، شیخوپورہ 66، سیالکوٹ (سٹی 42، ائیرپورٹ 19)،

گوجرانوالہ 36، اسلام آباد (سید پور 20، گولڑہ 08، ائیرپورٹ، زیرو پوائنٹ 01)، مری 18، قصور 15، اوکاڑہ 07، ساہیوال 03، راولپنڈی (نیو کٹاریاں 03، کچہری 02، شمس آباد 01)، اٹک، حافظ آباد 02، گجرات، کرور (لیہ) ، بہاولنگر 01۔ خیبر پختونخوا: مالم جبہ 28، پٹن 13، پاراچنار 12، تخت بھائی 10، کالام 05، دیر 04، لوئر دیر ، سیدو شریف 02، پشاور سٹی 01۔ بلوچستان: بارکھان 22۔گلگت بلتستان: بونجی 08، گلگت 06، بگروٹ 04، گوپس 03۔ کشمیر: مظفرآباد (ائیرپورٹ 07، سٹی 01)، گڑھی دوپٹہ 03۔سندھ: جیکب آباد 05، روہڑی 02، سکھر میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جمعرات کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین45 ،تربت اور نوکنڈی میں43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں