سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات سے قبل 20 کروڑ روپے کی بسیں بھیج کر کشمیری عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
میرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ الیکشن سے ایک دن پہلے بسیں بھیج کر دھاندلی کی گئی، 20 کروڑ کی بسیں بھیج کر عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل ٹرکوں اور بسوں کے ذریعے ووٹرز پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہو رہی ہے، کیا اس طرح کشمیری عوام کو خریدا جا سکتا ہے؟
شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے رہنما مبینہ دھاندلی روکنے کے لیے میرپور پہنچے، الیکشن کمیشن وفاقی وزراء کی انتخابی سرگرمیوں کا نوٹس لے۔
‘میاں صاحب برا نا منائیں، کشمور ہو یا کشمیر، دونوں کے عوام اپنے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے’ بلاول کا نواز شریف کو جواب
ان کا کہنا تھا کہ عوام پیپلزپارٹی پر اعتماد کریں گے، تانگہ پارٹیوں کو ووٹ نہیں دیں گے، کشمیری عوام کو مالی یا مادی ترغیب سے خریدا نہیں جاسکتا۔
دوسری جانب وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر الیکٹرک بسیں میر پور آزاد کشمیر پہنچا دی گئیں۔
ترجمان وزیر اعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا۔

