چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے مسلم لیگ نے کے قائد میاں نواز شریف کو جواب دیتےہوئے کہاکہ کشمور ہو یا کشمیر ہو ان دونوں شہروں کے عوام اپنے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے۔
گزشتہ دنوں میاں نواز شریف نے آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر کو کشمور نہ سمجھنا، یہ میر پور ہے، میر پور خاص نہیں ہے، نواز شریف نے کہا بلاول برخوردار بات کا بُرا نہ ماننا، پارٹیوں میں نوک جھونک ہونی چاہیے مگر لڑائی اور مار کٹائی نہیں ہونی چاہیے۔
بلاول! کشمیر کو کشمور نہ سمجھنا ، یہ میر پور ہے ، میر پور خاص نہیں: نواز شریف کا چیئرمین پیپلز پارٹی کو جواب
نواز شریف کو ان ہی کے اندار میں جواب دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ میاں صاحب برا نہ منائیں، کشمیر اور کشمور، میرپور اور میرپور خاص کے نام ہی نہیں مزاج میں بھی آپس میں مِلتے جُلتے ہیں، ان شہروں کے عوام کسی کو اپنے حقوق پر سیاسی ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ جس طرح پچھلے الیکشن میں کشمیر اور کشمور نے مسلم لیگ ن کو مسترد کیا تھا، جس طرح ماضی میں میرپور آزادکشمیر اور میرپورخاص میں ن لیگ کا صفایا ہوا تھا، آنے والے الیکشن میں بھی عوام یہی فیصلہ دہرائیں گے۔
بلاول نے کہاکہ میاں صاحب برا نہ منائیں 27 جولائی کو کشمیر میں تیر سے شیر کا شکار ہوگا۔

