چین کے صوبہ ہونان میں ایک شخص نے شراب پی کر گاڑی چلانے کے مقدمے سے بچنے کے لیے اپنی ہی موت اور تدفین کا ڈرامہ رچا دیا۔ تاہم، پولیس نے چند ماہ بعد اسے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ’سی‘ نامی شخص کو جنوری گزشتہ سال نشے کی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ اس کا تیسرا جرم تھا، کیونکہ اس سے قبل بھی وہ دو مرتبہ بغیر لائسنس اور نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے پکڑا جا چکا تھا، جس کے باعث اسے قید کی سزا کا سامنا تھا۔
ضمانت پر رہائی کے بعد ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنی والدہ اور دادی کی مدد سے جعلی موت کا منصوبہ بنایا۔ Flora&
انہوں نے پہلے ایک تابوت خریدا، پھر گھر میں خالی دوائیوں کی بوتلیں بکھیر دیں تاکہ ایسا لگے کہ اس کی موت منشیات کی زیادہ مقدار لینے سے ہوئی ہے۔
ملزم نے اپنی سانس روکنے کی مشق بھی کی اور جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے کولنگ آلات استعمال کیے تاکہ وہ مردہ دکھائی دے۔

