مظفرآباد: آزاد کشمیر الیکشن نتائج پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں گرما گرمی بڑھ گئی، بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے الیکشن نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ Campaigns& Elections
مظفر آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم چودھری یاسین کے حلقے میں دھاندلی کے نتائج کیوں تسلیم کریں؟ 30 پولنگ اسٹیشنز پر قبضہ کرنے اور ٹھپے لگانے کے ویڈیو ثبوت موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان 30 پولنگ اسٹیشنز پر 90 فیصد ٹرن آوٴٹ ہے، چودھری یاسین کے حلقے میں ری پولنگ کرائی جائے۔
پیپلز پارٹی دھاندلی کی باریک واردات کی ماسٹر ہے، مریم نواز
قیامت کب آئی تھی؟ شرجیل میمن نے مریم نواز کو بتا دیا
راجا پرویز اشرف کے آزاد کشمیر انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے سنگین الزامات
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مقابلہ اس جماعت سے ہے جو نسل در نسل دھاندلی کی پیداوار ہے، سیاسی میدان میں شکست ملتی ہے تو قبول کرنے کو تیار ہوں لیکن چوری شدہ رزلٹ تسلیم نہیں ۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ٹروتھ اور مفاہمتی کمیشن بنا کر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کیا جائے، کشمیری عوام کے ووٹ پر کسی کو ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے، یقین دلاتا ہوں ہر چوری او ر چھینی ہوئی نشست ان سے واپس دلائیں گے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ میں کشمیر کے عوام کو حق ملکیت دلانا چاہتا ہوں، میں یہ حقوق بندوق کے زور پر نہیں لوں گا، میں سڑکیں بند کرکے نہیں الیکشن جیت کر عوام کو حقوق دلاوٴں گا۔

