حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج پھر اضافہ کردیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن نے 31 جولائی کےلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل 2 روپے 42 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا جب کہ پیٹرول 1 روپے 9 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 394 روپے 4 پیسے اور پیٹرول کی نئی قیمت 336 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 1 روپے 77 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 306 روپے44 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
یاد رہےکہ حکومت نے گزشتہ روز ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے24 پیسے ا ضافہ جب کہ پیٹرول کی قیمت میں 75 پیسے فی لیٹرکمی کا اعلان کیا تھا۔

