نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ، قونصلر خدمات کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعرات کو یہاں وزارت خارجہ میں قونصلر خدمات کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں نائب وزیراعظم کو عوامی سہولت میں اضافے کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ قونصلر خدمات کی ڈیجیٹلائزیشن کے منصوبے اور شہریوں کو زیادہ رسائی اور سہولت فراہم کرنے کے لیے صبح اور شام کی شفٹوں کا آغاز کیا جائے گا۔ نائب وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عوام کو موثر، شفاف اور بروقت سہولت کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے قونصلر خدمات کو مزید مضبوط اور موثر بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں