صوبے کی ترقی،خوشحالی میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،میرسلیم احمد کھوسہ

کوئٹہ(این این آئی)صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری ترقی اور خوشحالی کا دارومدار محکمہ مواصلات و تعمیرات کی بہتر کارکردگی پر منحصر ہے محکمہ مواصلات و تعمیرات کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور جدید ٹیکنالوجی میسر کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ان خیالات کا صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے محکمہ کے چیف انجینئرز اور سپریٹنڈنگ انجینئرز کے ساتھ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے مجموعی مسائل اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا اجلاس میں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر اور تمام چیف انجینئرز اور سپریٹنڈنگ انجینئرز کے علاؤہ دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے اجلاس میں شریک تمام چیف انجینئرز اور سپریٹنڈنگ انجینئرز نے فرداً فرداً اپنے مسائل کے بارے میں اجلاس کو آگاہ کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کی کارکردگی کو مذید بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے محکمہ کے جتنے بھی تیکنیکی مسائل ہیں انھیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں حاہل رکاوٹیں ختم ہوں انہوں نے کہا کہ صوبے کیاضلاع دور دراز اور پھیلے ہوئے علاقوں پر مشتمل ہے لہذا ان علاقوں میں رہنے والے افراد کو جتنی بھی زیادہ سہولیات میسر کریں تو ان کے کہی مساہل ان کے دہلیز پر ہی حل ہونگے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی انفراسٹرکچر کی بہتری اور صوبے کے عوام کو جدید سہولیات چاہے روڈز سیکٹر ہو یا بلڈنگ سیکٹر میں ہوں انہیں فراہم کرنا محکمہ مواصلات و تعمیرات کی زمہ داری ہے اور اس زمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانا ہمارا نصب العین ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں