کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کیلئے بجلی کھمبے نصب کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں 22جون کو (بروزاتوار)کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11Kvاسٹیڈیم فیڈرسے دوپہر2بجے تا شام5بجے بجلی بندرہے گی اسکے علاوہ 23جون کے روز کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے شہبازٹاون جبکہ مری آبادگرڈکے کانسی ون فیڈرسے صبح10بجے سے دن ایک بجے تک جبکہ کوئٹہ زرغون گرڈاسٹیشن کے نواں کلی بائی پاس اور ایف سی فیڈرسے صبح10بجے تا دوپہر2بجے بجلی بندہوگی۔علاوہ ازیں گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنزپر ضروری مرمتی کام کے سلسلے میں 22جون کو(بروزاتوار)132Kvدروازہ گرڈاسٹیشن کے 11Kvکولپور،محمدحسنی،تیرہ میل،عاصم آباد،پنجاو، چلتن رائفل، قادرآباد، حمزہ، منان آباد، سیگاراورعثمان آبادفیڈروں سے صبح8بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی نیز اُسی روزگلستان گرڈاسٹیشن سے صبح9بجے سے دن ایک بجے تک جبکہ 132Kvژوب گرڈاسٹیشن کے سٹی، کینٹ، رورل اور سمبازہ فیڈرصبح9بجے سے دن12بجے تک بجلی بندہوگی، دریں اثناء نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی)کی جانب سے23جون کے روز 220KVکوئٹہ انڈسٹریل گرڈاسٹیشن پر مرمتی کام کیلئے صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی جسکے باعث اس دوران تقریباً25 میگاواٹ کی برقی قلت پیداہوگی جسے لوڈمینجمنٹ کے زریعے پوراکیاجائے گا۔تاہم کیسکونے بجلی بندش پرزحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

