کوئٹہ(این این آئی)وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار محمد اختر کو بجلی کے بل پر 20411 روپے کا ریلیف فراہم کروا دیا گیا۔درخواست گزار محمد اختر نے بتایا کہ انہیں گیس آفس کی جانب سے گیس کا غیر منصفانہ بل موصول ہوا۔جس کی درستگی کے لیے انہوں نے متعدد بار متعلقہ محکمے سے رابطہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔لہذا، انصاف کے حصول کے لیے انہوں نے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رابطہ کیا اور متعلقہ محکمے کی عدم توجہی کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کے گیس بل کی درستگی جلد کی جائیں۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کے گیس بل کی درستگی کر دی جس سے درخواست گزار کو 20411 روپے کا ریلیف فراہم ہوا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

