کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو گذری تھانے میں درج منشیات کے 3 مقدمات میں بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے بری کردیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف گذری تھانے میں درج 3 منشیات کے مقدمے میں بریت کی درخواست کا فیصلہ سنادیا، عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کی بریت کی درخواست منظور کرلی اور ملزمہ انمول عرف پنکی کو مقدمات سے بری کردیا۔
وکیل صفائی نے موقف دیا تھا کہ مقدمے میں 2 ملزمان پہلے ہی بری ہوچکے ہیں، عدالت نے شریک ملزمان علی اور فہمیدہ کو 2024 میں بری کیا تھا، انمول عرف پنکی کو شریک ملزمان کے بیانات کی بنیاد پر مقدمات میں شامل کیا گیا شریک ملزمان کے بری ہونے کے بعد ملزمہ کو مقدمے میں سزا کا کوئی امکان نہیں۔
پولیس کے مطابق انمول عرف پنکی کے خلاف 2020، 2021 اور 2022 میں گذری تھانے میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔ ملزمہ انمول عرف پنکی مقدمات میں مفرور تھی۔ ملزمہ انمول عرف پنکی مقدمے میں مفرور تھی۔

