اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹ کی فیکٹری کا ایک اور پراپیگنڈہ بے نقاب کر دیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق شیری رحمن نے کہاکہ بھارتی ویب سائٹ ”دی ڈیلی گارڈین“نے برطانوی اخبار ”دی گارڈین“کے نام پر جھوٹی خبر پھیلائی۔ شیری رحمن نے کہاکہ جعلی خبروں کے مطابق ٹرمپ نے پاکستان کو امریکی دفاعی معاہدے کے بدلے فوجی اڈے دینے کا کہا۔ انہوں نے کہاکہ دی ڈیلی گارڈین بھارتی ITV نیٹ ورک کی ویب سائٹ ہے،جس کا برطانیہ کے اخبار سے کوئی تعلق نہیں۔ شیری رحمان نے کہاکہ جعلی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو اڈے دینے پر امریکہ سے جنگی طیارے اور مالی امداد ملے گی، بھارت جعلی دعووں سے خطے میں بدامنی پھیلانے کی سازش کر رہا ہے۔

