صحبت پور ۔ پرانی رنجش پر ڈومکی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، متعدد افراد زخمی

صحبت پور( عطامحمد کھوسہ ) صحبت پور کی تحصیل فریدآباد میں تھانہ ملک محمد علی شہید کی حدود گاؤں امیر جان ڈومکی میں پرانی رنجش کے باعث ڈومکی برادری کے دو گروپوں میں لڑائی جھگڑا ہوا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ملک محمد علی شہید کی حدود گاؤں امیر جان ڈومکی میں پرانی رنجش کے باعث دو فریقین کے درمیان تصادم ہوا۔ جھگڑے کے نتیجے میں دونوں جانب سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔

زخمیوں میں احمد خان ڈومکی، سکندر علی ڈومکی، صدام حسین ڈومکی، افضل خان ڈومکی، ممتاز علی ڈومکی اور قربان علی ڈومکی سمیت دیگر افراد شامل ہیں، جبکہ دوسرے فریق سے شوکت علی ڈومکی اور غلام مرتضیٰ ڈومکی شدید زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال صحبت پور منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، جبکہ مزید تحقیقات اور واقعے کے محرکات کا تعین کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں