عوام بے فکر ہوکر بکنگ کرائیں، پروجیکٹ کامیاب ہوگا، نعیم قریشی ایڈووکیٹ

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) سائرس بلڈرز کے تحت نئے پروجیکٹ ٹی ون ہائٹس کا افتتاح کردیا گیا ہے ۔ جس کے مہمان خصوصی نعیم قریشی ایڈووکیٹ تھے۔ تقریب میں سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی.سائرس بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے چئیرمین بیرسٹر سید واجد علی نے کہا کہ ٹی ون ہائٹس میں جدید طرز رہائش پر فلیٹس بنائے جائیں گے۔سیکورٹی کا خاص انتظام کیا جائےگا 24 گھنٹے سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ ہوگی ۔ ہسپتال ، مسجد ، سوئمنگ پول ، جمنازیم اور پارک کی سہولت ہوگی۔ سی ای او مجاہد حسین شاہ نے کہا کہ پہلا پروجیکٹ ہے جس میں سرد خانے کی بھی سہولت ہوگی۔ اگر کوئی فرد ایک ساتھ پیمنٹ نہیں دے سکتا تو اس کے لیے انسٹالمنٹ کی بھی سہولت ہے ۔مہمان خصوصی نعیم قریشی نے افتتاح کے موقع پر کیک کاٹا ۔نعیم قریشی کا کہنا تھا کہ جتنی جلدی پروجیکٹ بن جائے گا اتنی جلدی کامیاب ہوگا، عوام بے فکر ہو کر بکنگ کرائیں ۔ تمام اداروں سے این او سی مل چکے ہیں۔ عوام کو بکنگ میں آسان اقساط پر بھی اپنا گھر مل جائے گا ۔تقریب میں اسکیم 33 کے رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے صدر سیکرٹری اور دیگر عہدے داران نے بھی شرکت کی. معروف قوال افضل صابری نے قوالی پیش کی ۔شہریوں نے ٹی ون ہائٹس کی شاندار طرز رہائش کو بے حد سراہا۔ عوام کی بڑی تعداد نے افتتاحی تقریب میں بکنگ کرائی۔ افتتاح پر شاندار آتش بازی بھی کی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں