یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں قومی خطاطی نمائش’’در عشقِ محمد ﷺ‘‘ کا انعقاد

یونیورسٹی آف ایجوکیشن ٹاؤن شپ کیمپس میں ماہِ ربیع الاول کی مناسبت سےقومی خطاطی نمائش در عشقِ محمد ﷺ کا انعقاد کیا گیا ۔

نمائش کا اہتمام ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرزاور شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن کے اشتراک سے لیا گیا ہےجس میس خطاطی کے منفرد اور دیدہ زیب فن پارے پیش کیے گئے۔
نمائش میں قرآنِ کریم کی آیات، اسلامی تعلیمات اور مقدس کلمات کو روایتی اور جدید خطاطی کے ذریعے اجاگر کیا گیا ہے،ماہر خطاطوں کی جانب سے تیار کیے گئے فن پاروں نے شرکاء کی خصوصی توجہ حاصل کی، جبکہ اسلامی فنون اور خطاطی کے حسین امتزاج کو بھی سراہا گیاہے۔
نمائش میں طلبہ اساتذہ ،فنوں لطیفہ سے افرار اور دیگر شرکائ نے شرکت کی اور مختلف فن پاروں میں دلچسپی کا اظہار کیا،’’درِ عشقِ محمد ﷺ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ اس قومی خطاطی نمائش نے ماہِ ربیع الاول کی مناسبت سے روحانی و تہذیبی رنگ کو مزید اجاگر کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں