پولیو کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، چیف سیکرٹری بلوچستان

کوئٹہ(این این آئی)چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیرصدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس ہوا، جس میں گزشتہ پولیو مہم کی کارکردگی، آئندہ مہم کی تیاریوں، ویکسینیشن کوریج اور درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبے سے پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے ویکسینیشن کوریج میں کمی والے اضلاع کی وجوہات فوری معلوم کرنے، پولیو ٹیموں اور ویکسینیٹرز کی حاضری یقینی بنانے اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ مثر حکمت عملی، مسلسل نگرانی اور اجتماعی عزم کے ذریعے ممکن ہے، آئندہ مہم کے مقررہ اہداف ہر صورت حاصل کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں