اسرائیلی فورسز کی آشیرباد میں 150 سے زائد یہودی آبادکار مسجد الاقصیٰ میں داخل

اسرائیلی آبادکاروں کے ایک گروپ نے سخت سیکیورٹی میں مسجدِ اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہوکر مبینہ طور پر اپنی تلمودی رسومات ادا کیں جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں کشیدگی مزید بڑھ گئی۔

فلسطینی خبر رساں ادارے وفا نے محکمہ القدس کے حوالے سے بتایا کہ 169 اسرائیلی آبادکار باب المغاربہ کے راستے مسجدِ اقصیٰ کے صحن میں داخل ہوئے۔ اسرائیلی فورسز نے اس دوران مسجد اور پرانے شہر کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے تھے۔

یہودی آبادکاروں نے مسجد کے صحن میں چکر لگائے اور تلمودی رسومات ادا کیں۔ یہ سب کچھ ایسے وقت میں ہوئی جب یہودی نئے سال روش ہشانہ کے موقع پر انتہا پسند یہودی گروہوں کی جانب سے مسجدِ اقصیٰ میں بڑے پیمانے پر داخلے اور مذہبی رسومات ادا کرنے کی اپیلیں کی گئی ہیں۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ نام نہاد ’’ٹیمپل آرگنائزیشنز‘‘ سے وابستہ گروہ یہودی تہواروں کے دوران مسجدِ اقصیٰ میں نئی مذہبی رسومات متعارف کرانے کی کوششیں تیز کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں