ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دعویٰ کیا کہ ایرانی حملوں میں امریکا کے سیکڑوں فوجی مقامات تباہ ہوئے جبکہ درجنوں امریکی طیاروں کو نقصان پہنچا، ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کو ہونے والے نقصانات کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ یہ نقصانات بہت کم ہے اور ایران مناسب وقت پر مزید تفصیلات سامنے لائے گا۔
ایرانی وزیرخارجہ نے امریکی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات حقیقت پر مبنی نہیں کہ ایران کے پاس دفاع کی صلاحیت نہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے خبردار کیاکہ ایران کے بارے میں جھوٹ پھیلانے والوں کے لیے یہ صورتحال خوشگوار نہیں ہوگی۔

