جامعہ تربت نے گریجویٹ پروگراموں میں داخلے کی تاریخ میں 30 ستمبر تک توسیع کردی

کوئٹہ: جامعہ تربت نے اسپرنگ سمسٹر 2027 میں 64 سے زائد انڈرگریجویٹ اور گریجویٹ پروگراموں میں داخلے کی تاریخ میں 30 ستمبر 2026 تک توسیع کردی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق امیدوار 19بی ایس، 16ایسوسی ایٹ ڈگری اور 13پوسٹ ایسوسی ایٹ ڈگری (بی ایس پانچواں سمسٹر) پروگرامز کے علاوہ 4پی ایچ ڈی اور12 ایم فل، ایم ایس اور ایم بی اے پروگرامز میں آن لائن پورٹل (https://admissions.universityofturbat.com) کے ذریعے داخلہ فارم بمعہ پروسیسنگ فیس 30 ستمبر تک جمع کروا سکتے ہیں۔

داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ مین کیمپس (داخلہ سیل) یا سٹی کیمپس (لاء ڈیپارٹمنٹ) سے بھی وصول اور جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ پروگراموں کی تفصیل اور دیگر معلومات کے لیے یونیورسٹی کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں :https://uot.edu.pk/admissionـopenـforـspringـ2027

اپنا تبصرہ بھیجیں