اے ڈی سی ریونیوکا سرہ غرگئی میں بننے والے سپورٹس کمپلیکس کا معائنہ

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کوئٹہ حافظ محمد طارق نے تحصیلدار سب ڈویژن صدر کریم بگٹی اور محکمہ مال کے دیگر افسران و اہلکاروں کے ہمراہ سرہ غرگئی میں بننے والے مجوزہ سپورٹس کمپلیکس کی جگہ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر افسران نے سپورٹس کمپلیکس کے لیے مختص زمین کا موقع پر معائنہ اور جانچ پڑتال کی جبکہ زمین کی حدود اور ریکارڈ سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریوینیو) نے متعلقہ عملے کو زمین کی مکمل جانچ پڑتال اور ضروری ریکارڈ کی تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں