کوہاٹ مسجد واقعہ قابل مذمت، تحقیقات کرکے ملزمان کو سخت سزا دی جائے، پشتونخوامیپ

کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی نے کوہاٹ پرانی پولیس لائن مسجد میں دہشت گردانہ واقعہ، جس میں 21 سے زائد افراد شہید اور 50 سے زیادہ زخمی ہوئے، کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فوری تحقیقات اور ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پشتونخوا وطن میں امن وامان کے خاتمے اور عوام میں خوف وہراس پھیلانے کی کوششوں کو ناکام بنانا ہر وطن دوست اور جمہوریت پسند فرد کی قومی ذمہ داری ہے۔

پارٹی نے مسجد میں دھماکے کو مذہبی منافرت بڑھانے اور قتل وغارت کا عمل قرار دیتے ہوئے حکومت سے امن کے قیام کے لیے مثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔ پارٹی نے شہدا کے لواحقین سے اظہار یکجہتی، شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں