روزنامہ رہبر حب کے و سینئر صحافی عبدالحفیظ دانش کا لاسی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے دفتر کا دورہ، چیئرمین عرفان لاسی سے تفصیلی گفتگو

لسبیلہ(بیوروچیف حفیظ دانش) اوتھل: نیشنل پریس کلب اوتھل کے سینئر نائب صدر و سینئر صحافی عبدالحفیظ دانش نے لاسی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فاؤنڈیشن کے چیئرمین عرفان لاسی سے ملاقات کی اور علاقے میں فلاحی سرگرمیوں، عوامی مسائل اور سماجی خدمت کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔اس موقع پر چیئرمین لاسی ویلفیئر فاؤنڈیشن عرفان لاسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاسی ویلفیئر فاؤنڈیشن اپنی مدد آپ کے تحت عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ فاؤنڈیشن کی جانب سے ضرورت مند، مستحق اور غریب افراد کی حتیٰ الامکان مدد کرنے کے لیے مختلف فلاحی اقدامات کیے جاتے ہیں جبک ایمبولنس نہ ہونے سے مسائل بھی بہت ہیں اور کسی مخیر حضرات سے ایمبولنس بھی دی جائے تاکہ لوگوں کو کراچی کی ہسپتال جانے میں آسانی ہوسکےانہوں نے کہا کہ اوتھل میں لاسی ویلفیئر فاؤنڈیشن عوامی خدمت کے جذبے کے تحت کام کر رہی ہے، تاہم فاؤنڈیشن کو نہ تو کسی سرکاری ادارے کی باقاعدہ مالی معاونت حاصل ہے اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت یا سیاسی شخصیت کی جانب سے مستقل تعاون فراہم کیا جاتا ہے۔ محدود وسائل کے باوجود فاؤنڈیشن کے رضاکار اپنی استطاعت کے مطابق عوامی مسائل کے حل اور مستحق افراد کی مدد کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں۔چیئرمین عرفان لاسی کا کہنا تھا کہ فلاحی کام کسی سیاسی مفاد کے لیے نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت کے جذبے سے کیے جا رہے ہیں۔ اگر مخیر حضرات، تاجر برادری، سرکاری و سماجی ادارے اور دیگر صاحبِ حیثیت افراد فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون کریں تو مزید مستحق خاندانوں تک امداد پہنچائی جا سکتی ہے اور فلاحی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کیا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر لاسی ویلفیئر فائونڈیشن بلوچستان کے انچارج مبارک علی لاسی ایڈائیزر لاسی ویلیئر فائونڈیشن رحمت اللہ لاسی رضار کار محمد حاجی لاسی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں