کوئٹہ(این این آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے قلات کے قریب دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بروقت کارروائی کے نتیجے میں پانچ دہشت گرد ہلاک جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے 23 مغوی افراد کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا۔شاہد رند نے کہا کہ قومی شاہراہ پر عوام کی پْرامن آمدورفت متاثر کرنے کی دہشت گردوں کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جبکہ اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور گاڑیاں چھیننے والے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے چھ ٹرک، تین بسیں اور دو گاڑیاں برآمد ہوئی ہیں، جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔معاونِ وزیراعلیٰ نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور بروقت کارروائی کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ریاستی ادارے اور عوام متحد ہیں۔شاہد رند نے کہا کہ بلوچستان میں امن کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی، جبکہ غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- یونیورسٹی آف تربت میں تدریسی و انتظامی امور پر تنازع شدت اختیار کر گیا
- گوادر فش آکشن ہال طویل عرصے بعد دوبارہ فعال،سربندر جیٹی پر مچھلی کی باقاعدہ نیلامی شروع
- انجینئرز روزی خان دوتانی کے انتقال پر ڈپلومہ انجینئرز کے رہنماوں کا اظہار تعزیت
- بارڈر کے نام پر نیشنل پارٹی کا احتجاج فلاپ، عوام نے سیاسی ڈرامے کو مسترد کر دیا،مینا مجید بلوچ
- کوئٹہ میں بدامنی اور لاقانونیت عروج پر پہنچ چکی،رٹ حکومت نام کی کوئی چیز دکھائی نہیں دے رہی،مولاناعبدالرحمن رفیق
- پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کو روٹی،کپڑا اور مکان کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے، پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ
- خلیجی کشیدگی پاکستان کی سلامتی، معیشت اور لاکھوں پاکستانیوں کے روزگار کیلئے سنگین خطرہ بن سکتی ہے، سینیٹر عبدالقادر
- ہرنائی،نامعلوم مسلح افراد نے 5کوئلہ کانوں کی مشینری نذر آتش کردی
- ڈپٹی کمشنر خاران منیر سومرو کو مبینہ طور پر اغواء کرلیاگیا
- قلات،دہشتگردوں کیخلاف سکیورٹی فورسزکی بروقت کارروائی،پانچ دہشت گرد ہلاک، 23 مغوی افراد بحفاظت بازیاب،ر شاہد رند

