ڈپٹی کمشنر خاران منیر سومرو کو مبینہ طور پر اغواء کرلیاگیا

کوئٹہ(این این آئی)ڈپٹی کمشنر خاران منیر سومرو کو مبینہ طور پر اغواء کرلیاگیا۔ ذرائع کے مطابق اتوار کو ڈپٹی کمشنرخاران منیر سومرو کونوشکی خاران روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر اغواء کرلیا پولیس ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر خاران منیر سومرو اور ان کے دو ذاتی محافظوں سے رابطہ منقطع ہوگیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر منیر سومرو اور ان کے دونوں محافظوں کے موبائل فون مسلسل بند جا رہے ہیں، تاہم تاحال ڈپٹی کمشنر یا ان کے محافظوں کے اغوا کی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر خاران سے رابطے کی مسلسل کوشش کی جارہی ہے جبکہ ان کی تلاش کے لیے نوشکی، خاران اور چاغی پولیس کو متحرک کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں