کوئٹہ(این این آئی) پاکستان ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن کے صوبائی صدر حاجی نورزمان کاکر، صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی محمدابراہیم زہری، نائب صدر حضرت علی اچکزئی، حاجی کریم بلوچ، اسلم کھیتران، خالد جاوید اور نادر شاہ نے اپنے ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں انجینئر روزی خان دوتانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک نیک سیرت اور خوش اخلاق انسان تھے فیڈریشن انکی سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے اورپسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

