کوئٹہ(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے زیرِ اہتمام پی پی پی کوئٹہ سٹی سیکریٹریٹ، سرکی روڈ پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے پْرمسرت موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی و سٹی قائدین، جنرل سیکریٹری ربانی کاکڑ، کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑکوئٹہ سٹی کے نائب صدر ڈاکٹر سبحان ترین، نائب صدر حاجی محمد سعید جدون، حاجی عبدالرشید انور کھوکھر، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ملک شازیب کاسی، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات عزیز خان، ریکارڈ سیکریٹری نجیب خان اچکزئی، آفس سیکریٹری نصیب اللہ الکوزئی، میڈیا کوآرڈینیٹر ظفر خان داوی، صوبائی کونسل ممبر حاجی عبدالغفور سلیمان خیل، سٹی کونسل ممبران ابراہیم آغا، کلیم اللہ کاکڑ، نذر محمد، ایران خان مہمند، حبیب اللہ اچکزئی، رئیس سعید خان، اسلام الدین خان، ملک طلحہ کاسی، ملک معاویہ کاسی و دیگر عہدیداران سینئر ساتھی اور جیالوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے شرکا نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اپنی محبت، وابستگی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پارٹی رہنماؤں اور جیالوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور ان کی صحت، درازی عمر اور سیاسی و عوامی جدوجہد میں کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔شرکاء نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریے، جمہوری جدوجہد اور عوامی خدمت کے مشن کو مزید آگے بڑھانے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکریٹری ربانی کاکڑ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نوجوان نسل کی امید اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جمہوری جدوجہد کے تسلسل کی علامت ہیں۔ پارٹی کارکنان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوام کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ جیالوں کے لیے خوشی اور تجدیدِ عہد کا موقع ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے کارکنان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کے نظریے اور عوامی خدمت کے مشن کو گلی، محلے اور یونین کونسل کی سطح تک مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔تقریب کے اختتام پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صحت، سلامتی، درازی عمر اور ملک و قوم کی خدمت کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

