خضدار(این این آئی) ضلع خضدار میں مسلح افراد کا تھانے پر حملہ، سیکورٹی فورسز کی جوابی کاروائی کے دوران ایک پولیس آفیسر زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق منگل کو خضدار کے علاقے باغبانہ میں پولیس تھانہ پر مسلح افراد کے حملہ کر کے تھانے کی عمارت کو نقصان پہنچایا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کا کوئیک رسپانس، ڈی آئی جی خضدار، ایس ایس پی خضدار، ایڈیشنل ایس پی، پولیس اور اے ٹی ایف کی بھاری نفری ایف سی کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی۔ اس دوران باغبانہ جاتے ہوئے تھانہ سٹی ایس ایچ او منیر عالم جتک کی نفری پر گھات لگا کر فائرنگ کی گئی، جس میں ایس ایچ او گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ انہیں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

