اوتھل (این این آئی) کراچی کے تھانہ سعود آباد پولیس کو مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار،SSP لسبیلہ نجیب اللہ پندرانی کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کی خصوصی ہدایت پر SHO لیاری شاہد اقبال کی کامیاب کارروائی، تھانہ سعود آباد پولیس کراچی کو مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار،تفصیلات کے مطابق SSP لسبیلہ نجیب اللہ پندرانی کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کی خصوصی ہدایت پر SHO لیاری شاہد اقبال نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دوران سنیپ چیکنگ کوسٹل ہائی وے نزد الحبیب ہوٹل لیاری کے مقام سے پولیس تھانہ سعود آباد ڈسٹرکٹ کورنگی کراچی کے مقدمہ نمبر 291/2023 میں مطلوب اشتہاری مجرم عمران ولد عبداللہ سکنہ گوٹھ سومار خاصخیلی گھارو تحصیل میرپور ساکرو ڈسٹرکٹ ٹھٹہ سندھ کوگرفتار کیا۔اشتہاری مجرم کی گرفتاری کے متعلق تھانہ سعود آباد پولیس کراچی کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ملزم کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے کراچی پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

