ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، ساران تنگی میں خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد ہلاک جبکہ 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔معاون وزیر اعلیٰ برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ساران تنگی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شعبان 2 کے تحت کارروائی کی، جس میں 6 دہشتگرد مارے گئے۔انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا جبکہ 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔شاہد رند نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے سیکیورٹی فورسز پوری طرح متحرک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں