ڈھاڈر کے قریب نامعلوم افرادکی فائرنگ سے 2افراد ہلاک ہوگئے

بولان(این این آئی)ڈھاڈر کے نواحی علاقے مشکاف کشاری ڈیم کے قریب گزشتہ شب مبینہ طور پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے پولیس کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت نوروز خان ولد شاہل خان بنگلزئی سکنہ مشکاف اور مولا بخش ولد وڈیرہ محمد ابراہیم راہیجہ سکنہ ڈھاڈر رندعلی کے نام سے ہوئی ہے ذرائع کے مطابق دونوں نوجوان بٹیر کے شکار کے لیے کشاری ڈیم گئے تھے جہاں نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر انہیں فائرنگ کرکے قتل کردیا واقعہ کی خبر شہر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس سے علاقے میں غم و تشویش کی لہر دوڑ گئی پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں تاہم واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے جاں بحق نوجوانوں کی نعشیں سول ہسپتال ڈھاڈر میں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا جنہیں آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا دونوں نوجوانوں کی المناک شہادت سے علاقے کی فضا سوگ میں بدل گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں