سینئر صحافی سید عابد بخاری انتقال کر گئے

کوئٹہ (این این آئی) سینئر صحافی و روزنامہ سینچری ایکسپریس کے نیوز ایڈیٹر سید عابد بخاری انتقال کر گئے۔ مرحوم سید شاہد پرویز کے صاحبزادے، روزنامہ مشرق کوئٹہ کے نیوز ایڈیٹر سید حامد بخاری، سید زاہد بخاری، سید ساجد بخاری، سید طاہر بخاری اور سید جہانگیر بخاری کے بھائی، سید عزیر بخاری کے والد جبکہ حاجی اسد اور حاجی عاصم کے برادرِ نسبتی تھے۔ مرحوم کی فاتحہ خوانی عثمانیہ مسجد، فقیر محمد روڈ پر جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں