پشتون ثقافت قدیم روایات، تہذیب اور بھائی چارے کی عکاس ہے، سردار کوہیار خان ڈومکی

کوئٹہ (این این آئی)صوبائی وزیر انڈسٹریز اینڈ کامرس چیف سردار کوہیار خان ڈومکی نے 23 ستمبر پشتون کلچر ڈے کے موقع پر تمام پشتون قوم کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پشتون ثقافت اپنی قدیم روایات، تہذیب، زبان، ادب، مہمان نوازی، رواداری، بہادری اور بھائی چارے کی خوبصورت عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ پشتو زبان، ادب، روایتی لباس اور ثقافتی اقدار پشتون قوم کے قیمتی تاریخی ورثے کا حصہ ہیں اور نئی نسل کو اپنی ثقافت و روایات سے روشناس کرانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ پشتون کلچر ڈے نہ صرف پشتون ثقافت اور روایات کو اجاگر کرنے کا دن ہے بلکہ تمام اقوام کے درمیان باہمی احترام، بھائی چارے، اتحاد اور ہم آہنگی کے فروغ کا بھی پیغام دیتا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ بلوچستان مختلف اقوام، زبانوں اور ثقافتوں کا حسین امتزاج ہے اور یہاں آباد تمام اقوام کی ثقافتیں صوبے کی خوبصورتی، پہچان اور اجتماعی تشخص کا اہم حصہ ہیں۔ انہوں نے پشتون کلچر ڈے کے موقع پر تمام پشتون بھائیوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں