پنجاب میں مون سون بارشوں کا آغاز ہو چکا ہے، ترجمان پی ڈی ایم اے

لاہور (این این آئی)پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں مون سون بارشوں کا آغاز ہو چکا ہے۔مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل یکم جولائی تک جاری رہے گا جبکہ رواں سال مون سون بارشیں 25 فیصد زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ اسپیل کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔اس دوران راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، گجرات، جہلم، گوجرانوالا میں تیز ہواں کے ساتھ بارشیں ہو سکتی ہیں۔26 سے 28 جون کے دوران ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں