سیوی (نامہ نگار)عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیوی عبدالستار لانگو نے اساتذہ کرام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ کسی بھی معاشرے کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کی بنیاد ہوتے ہیں۔ ایک استاد اپنی محنت، خلوص اور علم کے ذریعے نئی نسل کی کردار سازی کرتا ہے اور انہیں معاشرے کا ذمہ دار اور مفید شہری بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اپنے ایک پیغام میں ڈی ای او عبدالستار لانگو نے کہا کہ اساتذہ کا مقام معاشرے میں انتہائی بلند ہے، کیونکہ وہ بچوں کو صرف کتابی علم ہی نہیں دیتے بلکہ ان کی اخلاقی تربیت، شخصیت سازی اور بہتر مستقبل کی تیاری میں بھی بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ تعلیم یافتہ اور باشعور معاشرے کی تشکیل اساتذہ کی محنت اور dedication کے بغیر ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم سیوی میں اساتذہ کو درپیش مسائل کے حل، تعلیمی معیار کی بہتری اور سرکاری تعلیمی اداروں میں مثبت تعلیمی ماحول کے فروغ کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ اساتذہ اپنی ذمہ داریاں ایمانداری، لگن اور قومی جذبے کے ساتھ ادا کریں تاکہ طلبہ کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھے اخلاق اور مثبت سوچ بھی فراہم کی جا سکے عبدالستار لانگو نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں اساتذہ پر پہلے سے زیادہ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، کیونکہ آج کے طلبہ ہی مستقبل میں ملک و قوم کی قیادت کریں گے۔ انہوں نے تمام اساتذہ کو عالمی یومِ اساتذہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ قوم اپنے محسن اساتذہ کی علمی و تربیتی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی رہے گی

