صدر پولیس کی جانب سے امن وامان برقرار رکھنے کے لیے گشت میں اضافہ، مشکوک افراد کی چیکنگ جاری ہے، ایس ایچ او عبدالعزیز سولنگی

سیوی (نامہ نگار) ایس ایچ او صدر پولیس عبدالعزیز سولنگی نے کہا ہے کہ صدر تھانے کی حدود میں امن وامان ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کی جانب سے شام کے اوقات میں گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے، جبکہ مشکوک افراد کی چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے صدر اور بلوچستان میڈیا فورم کے جنرل سیکرٹری میر اللہ داد رند اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری ندیم بابر مغل سے دوران گفتگو کیا ایس ایچ او صدر پولیس عبدالعزیز سولنگی کا کہنا تھا کہ پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ اور شہر میں امن وامان قائم رکھنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کررہی ہے۔ صدر تھانے کی حدود میں جرائم کی روک تھام، مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھنے اور امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے پولیس اہلکاروں کو متحرک رکھا گیا ہے انہوں نے کہا کہ شام کے اوقات میں گشت کا مقصد شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا، جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں کی روک تھام اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے قبل مؤثر اقدامات کرنا ہے۔ پولیس مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے تاکہ علاقے میں امن و سکون کی فضا برقرار رکھی جاسکے۔
ایس ایچ او عبدالعزیز سولنگی نے مزید کہا کہ قانون کی بالادستی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ اپنے اردگرد مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ جرائم کی روک تھام اور عوام کے تحفظ کے لیے بروقت اقدامات کیے جاسکیں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صدر پولیس عوام کے تعاون سے علاقے میں امن وامان برقرار رکھنے اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں