عید پر غیر حاضر اسلام آباد پولیس اہلکاروں کی ایک ماہ کی تنخواہ ضبط

اسلام آباد(این این آئی)عید الاضحی پر غیر حاضر ہونے والے اسلام اباد پولیس کے اہلکاروں کی ایک ماہ کی تنخواہ ضبط کر لی گئی۔ذرائع کے مطابق غیر حاضر رہنے والے اہلکاروں نے بتایاکہ پورے مہینے کی تنخواہ آئی جی اسلام اباد کے احکامات پر ضبط کی گئی ہے۔اہلکاروں نے کہاکہ ہمارے بچے کیا کھائیں گے؟۔اسلام اباد پولیس کے متاثرہ اہلکاروں نے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں