حیدرآباد میں 7 سالہ بچے کی تھانے جا کر محلے کی خواتین کی شکایت

حیدرآباد(این این آئی)حیدرآباد میں گلی میں کھیلنے سے منع کرنے پر 7 سال کا بچہ محلے کی 2 خواتین کے خلاف فریاد لے کر تھانے پہنچ گیا۔پولیس تھانے پہنچ کر بچے نے کہا کہ خواتین ہم بچوں کو کھیلنے نہیں دیتیں۔ پولیس اہلکار نے بچے کو یقین دہانی کرائی کہ شکایت نوٹ کرلی ہے، جلد آپ کا مسئلہ حل کرا دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں