کراچی میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟ اعداد و شمار جاری

کراچی (این این آئی)کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات ہونے والی بارش کے اعداد و شمار پیش کردیے گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 17 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔شارع فیصل پر 12، اولڈ سٹی ایریا میں 9، ڈیفنس فیز 2 میں 7.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔اسی طرح ایئرپورٹ کے علاقے میں 5 ملی میٹر اور یونی ورسٹی روڈ پر 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں