قلعہ سیف اللہ میں اہم دہشت گرد کمانڈر کا خاتمہ سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی کا ثبوت ہے، میر ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ(این این آئی) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے قلعہ سیف اللہ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو دہشت گردی کے خلاف مؤثر حکمت عملی کا ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اہم دہشت گرد کمانڈر کا خاتمہ امن دشمن عناصر کے لیے واضح پیغام ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کے ذریعے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے۔ بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی اداروں کی مسلسل کوششیں قابل تحسین ہیں۔میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ دہشت گردوں کے نیٹ ورکس اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مؤثر کارروائیاں وقت کی اہم ضرورت ہیں بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے دہشت گردی کی معاونت کرنے والے تمام عناصر کے خلاف کارروائیاں ناگزیر ہیں۔وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے بلوچستان کے عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، جبکہ صوبے کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے دہشت گردی کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں