سبی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ اور کلہاڑیوں کے وار کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا

کوئٹہ(این این آئی) سبی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ اور کلہاڑیوں کے وار کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیاتفصیلات کے مطابق اتوار کو سبی کے علاقے کڑک میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ اور کلہاڑیوں کے وار کرکے ایک شخص وزیر خان جدون کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔پویس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں