آئی ایم سی اوور40کرکٹ ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف

کراچی (پ ر)گیانا میں جاری آئی ایم سی اوور40کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم نے کپتان جنید خلیل نینی تال والا کی سربراہی میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو1وکٹ سے شکست دے کر فائنل اپنے نام کر لیا۔آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45اوررز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 281رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے فرید الدین نے 9اور رمیں 40دے کر 4وکٹیں وسیم علی 9اورز میں 64دے کر 2وکٹ حاصل کیں۔گریک ہنٹ 103رنز،اسٹیف پولنس70رنز اور گلین بیٹی کیٹو46رنز بنا کر نمایاں رہے۔جواب میں پاکستانی ٹیم نے 44.5اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 282رنز بنا کر فائنل جیت لیا۔پاکستان کی جانب سے طارق محمود 41،عدنان اکمل 83،جاوید منصور 62،وسیم علی 22اور فر ید الدین 24رنز بنا کر نمایاں رہے 280رنز پر 9کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے مگر کپتان جنید خلیل نینی تال والا نے وننگ شارٹ کھیل کر پاکستان کو فتح دلا دی۔جیمی پانیلی نے 8اوورز میں 48رنز دے کر 4وکٹ،بریٹن ایڈوڈ نے 9اوورز میں 56رنز دے 2وکٹ جبکہ اسٹیوپالسن نے 9اوورزمیں 45رنز دے کر 1وکٹ حاصل کی۔یاد رہے کہ پاکستان نے پول میں پہلے کربین کو، انڈیا کو،نیوزی لینڈ کو،امریکا کو ہرا کرسیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور سیمی فائنل میں انگلینڈجیسی مضبوط ٹیم کو ہرا کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔فائنل میں آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو ہرا کر جیت کا سہرااپنے نام کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں