حکومت کا پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 3سے 6ماہ کی توسیع پر غور

اسلا م آباد(این این آئی)حکومت کی جانب سے پروف آف رجسٹریشن (پی او آر)کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 3سے 6ماہ کی توسیع پر غور کیا جارہا ہے، پی او آرکارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 6ماہ توسیع کی تجویزکابینہ کوبھیجی جائیگی۔ذرائع کے مطابق پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں وزارت سیفران، وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور سیکیورٹی اداروں کے حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 3سے 6ماہ کی توسیع پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 6ماہ توسیع کی تجویز کابینہ کو بھیجی جائے گی، ایسے افغان شہری بھی موجود ہیں جو پاکستان میں پیدا ہوئے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پی او آر کارڈ ہولڈز کے کاروبار اور جائیدادیں پاکستان میں موجود ہیں، پراپرٹیز بیچنے اور کاروبار سمٹنے کیلئے وقت درکار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں