مصور کاکڑ کا اغوا و قتل، صوبائی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت — بلوچستان بار کونسل

صحبت پور (نامہ نگار) بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ ،چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی امان اللّہ خان کاکڑ ،ممبران بار کونسل قاسم علی گاجیزئی اور رحمت اللہ بڑیچ نے مشترکہ بیان میں کہا کہ مصور خان کاکڑ کی شہادت صوبائی حکومت کی ناکامی ہے،انتظامیہ لوگوں کی ومال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ،دن دہاڑے سکول وین سے بچے کو اغوا کیاگیا ،شہر میں سیف سٹی کے نام پر اربوں روپے کی لاگت سے لگائے گئے کیمرے بھی ناکارہ نکلے۔بیان میں کہا گیا بلوچستان میں امن وامان کے نام پر اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں لیکن آئے روز قتل وغارت گری ،چوری ،ڈکیتی اور لوگوں کے اغواء برائے تاوان کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں،بلوچستان میں نام نہاد صوبائی حکومت لوگوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ،مصور کاکڑ کا اغوا اور شہادت انتظامیہ کی مکمل طور پر ناکامی ہے،بیان میں مصور کاکڑ کی بازیابی میں ناکامی پر حکومت سے مستعفی اور سیف سٹی کے نام پر خرچ ہونے والے اربوں روپے کی تحقیقات کا مطالبہ کیاگیا ،بیان میں کہا گیا کہ مصور کاکڑ کے اغوا برائے تاوان اور قتل کا مقدمہ ان کی والدین کی درخواست پر درج ہونا چاہیے

اپنا تبصرہ بھیجیں